پاکستان کو سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ30 ارب ڈالر سے زائد ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ30 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ جمعرات کو گلوبل کمیونیکیشنز کی انڈر سیکرٹری جنرل ملیسا فلیمنگ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی کہ پاکستان تاریخ کے بدترین سیلابی تباہی کا شکار ہے،

اس کی بھرپور مدد کی جائے، اس پر عالمی برادری نے خاطرخواہ حصہ ڈالا ہے تاہم تباہی کا حجم بہت زیادہ ہے، 10 لاکھ گھر تباہ ہوئے، 40 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کھڑی کپاس، چاول سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، 9 لاکھ مویشی پانی میں بہہ گئے، ہزاروں کلومیٹر شاہراہیں تباہ ہوئیں، سینکڑوں پل تباہ ہوگئے، سیلاب کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گندم اور کپاس کی فصل کیلئے زمین تیار نہیں،

اس کیلئے کھاد اور بیج درکار ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے، اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ دکھی انسانیت کی آواز ہیں، پاکستان کیلئے انہوں نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں بھی آواز اٹھائی، امریکی صدر جوبائیڈن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر سمیت تمام رہنمائوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کی ہے،

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ پاکستان کی امداد کے حوالہ سے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اس موقع پر گلوبل کمیونیکیشنز کی انڈر سیکرٹری جنرل ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ یہ ناقابل بیان ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیلاب موسمیاتی تغیر کی وجہ سے ہے،

ہم سب کو اس بات کا احساس کرنا ہے کہ پاکستان کس قدر مشکل حالات میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ موسمیاتی تبدیلی کی بدترین شکل ہے، اس مشکل صورتحال میں پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے، پاکستان کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس کیلئے فنڈنگ درکار ہے، ان کیلئے تعمیرنو اور ماحولیاتی انصاف کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.