چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور کاشتکار کو اپنی فصل کا معاوضہ نہیں ملےگا۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت ابھی تک گنے کی سرکاری قیمت کا تعین نہ کرسکی
پنجاب میں شوگر ملوں کو چینی کی پیداوار سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔
ستمبر میں قیمت کا تعین کر دیا جاتا ہے۔ اس ظالمانہ اقدام سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور کاشتکار کو اپنی فصل کا معاوضہ نہیں ملے گا۔
دوسری جانب محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ صوبے کے بارانی علاقوں میں 64 فیصد رقبے پر گندم کی کاشت مکمل کر لی گئی ہے
جبکہ 100 فی صد اہداف کے حصول کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
سیکرٹری زراعت پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ایک اجلاس میں ہدایت کی کہ صوبہ پنجاب میں 16.5 ملین ایکڑ رقبہ گندم کے زیر کاشت لانے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے بارانی علاقوں میں 64 فیصد رقبے پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے اور آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے ہدایت کی کہ بارانی علاقوں میں گندم کاشت کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے
جبکہ آبپاش علاقوں میں کمیونٹی موبلائزیشن کے ذریعے گندم کی کاشت کے عمل کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دھان کے علاقوں میں گندم کی کاشت کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی بروقت کاشت مکمل کی جاسکے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت