حقیقی آزادی مارچ اسلام کی طرف رواں دواں ہے : رہنمانائب صدرپاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ
پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی نائب صدر قربان فاطمہ نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لیے ان کی فتح پوری قوم کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدف نعیم کی حادثانی موت پر دکھ ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ قربان فاطمہ نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کی بقائ کی جنگ لڑ رہے ہیں ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے فوری صاف و شفاف انتخابات ضروری ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ اسلام کی طرف رواں دواں ہے یہ کارواں بہت جلد فتح و نصرت سے ہمکنار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت پوری ملک سے خواتین کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں حقیقی آزادی مارچ میں پہنچ چکی ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت