پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے کردی گئی

یکم نومبر سے حکومت نے پٹرول پر پی ڈی ایل کی مد میں 2 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا

لیکن پٹرول کی قیمت224 روپے 80 پیسے پر برقرار رکھی گئی، 16 اکتوبر کو پٹرول اورڈیزل پر پی ڈی ایل 47 روپے 26 پیسے تھی
پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 164 روپے 47 بنتی ہے، 7 روپے ڈیلرز کمیشن اور 3 روپے 68 پیسے کمپنیوں کا منافع ہے۔
اسحاق ڈار کو امریکہ جانے سے قبل آئی ایم ایف سے ریلیف ملنے کی توقع تھی جو نہیں ملا
جس کے بعد لگتا ہے کہ وزیر خزامہ مہنگائی کو کم کرنے، روپے کو مستحکم اور شرح سود کو کم کرنے کا مشن بھی پورا نہیں کر پائیں گے
کیوں کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو مطالبات کی نئی فہرست تھمائی ہے، جس میں آئی ایم ایف نے پٹرولیم پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی لگانے، بجلی کی قیمت بڑھانے کا وعدہ پورا کرنے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے مطابق 600 ارب روپے سے بھی زیادہ کے نئے ٹیکس لگانے سمیت کئی مطالبات کر ڈالے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کیا تھا کہ ان نئے ریونیو اقدامات کی ضرورت پیش نہیں آئے گی
پاکستان کا ریونیو ہدف کے مطابق ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں گروتھ سترہ فیصد سے زائد ہے
اب جو وفد پاکستان آئے گا تو تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی اور مذاکرات میں نویں اقتصادی جائزہ بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.