پیرس فیشن ویک کیلئے جانیوالی خاتون سے 30لاکھ ڈالر کے زیورات لوٹ لیے گئے

پیرس میں ڈاکو ایک خاتون سے30لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون تاجر کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کیلئے ٹیکسی میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔متاثرہ خاتون نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے پیرس جانے والی سڑک پر ٹیکسی میں موجود تھی

کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کا شیشہ توڑا اور سوٹ کیس اور ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔خاتون نے کہاکہ اس کے سوٹ کیس میں 30 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات تھے جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 70 کروڑ روپے بنتے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.