پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا جس میں پیٹرولیم لیوی میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے
فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا
قیمتوں میں ریلیف کے امکانات نہیں، پیٹرولیم لیوی میں کمی سے کچھ ریلیف دیا جا سکتا ہے
، چوں کہ حکومت اس وقت آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، اس لیے فیصلہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر 47 روپے 26 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس زیرو ہے جب کہ حالیہ 15 روز میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور خام تیل کی قیمت بڑھی۔
دوسری طرف ملک میں موسم سرما کے دوران متوقع گیس بحران پر قابو پانے کے لیے گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دے دی گئی
گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر یکم نومبر سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
موسم سرما کے دوران میں گیس کی شدید قلت کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے بھی طلب کے تحت پوری گیس دستیاب نہیں ہوگی
جس کے باعث گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دی گئی ہے
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت