پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیجانب سے قومی اسمبلی کے سیکیورٹی عملہ سے شدید بدتمیزی

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیجانب سے قومی اسمبلی کے سیکیورٹی عملہ سے شدید بدتمیزی کی گئی ،سیکیورٹی سٹاف کی جانب سے بغیر اجازت سپیکر چیمبر میں داخلے سے روکنے پر پیپلزپارٹی کارکن سیکیورٹی سٹاف سے الجھ پڑے ، شدید تلخ کلامی ہوئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی عملہ نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے مکالمہ کیا کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث بغیر اجازت کے کسی کو سپیکر چیمبر میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

راجہ پرویز اشرف کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما نے سیکیورٹی سٹاف کو دھمکیاں دیں ،سیکیورٹی سٹاف کی وردی پر بھی ہاتھ ڈالا گیا ،واقعہ کے وقت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اپنے چیمبر میں موجود نہ تھے ، سپیکر چیمبر میں موجود سپیکر کے بھائی اور بیٹے کی مداخلت سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو اندر داخلے کی اجازت مل گئی ،پیپلزپارٹی کارکنوں کو سیکیورٹی عملہ سے بدتمیزی کرنے پر کسی نے ایک لفظ بھی نہ کہا

پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا،وہ اب بھی لاگو ہیں،آئی ایم ایف کی وضاحت

Shakira could face 8 years in jail

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.