پی آئی اے کئی برسوں سے خسارے میں ہے ،جس کی کئی وجوہات ہیں،سعد رفیق

سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں ہے ،جس کی کئی وجوہات ہیں۔وقفہ سوالات کے وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہاکہ پی ائی اے گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں ہے،خسارے کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ادارے میں ماضی میں بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔انہوںنے کہاکہ سابق حکومت کے وزیر ہوا بازی کے پی ائی اے پائلٹس سے متعلق ایک منفی بیان سے پی آئی اے کو چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا۔

انہوںنے کہاکہ اگر پالیسیوں میں تسلسل رہا تو پی ائی اے کو خسارے سے نکالا جا سکتاہے۔انہوںڈنے کہاک ہجب تک میں وزیر ہوں پی آئی اے میں کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہونے دوں گا۔انہوںنے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ برطانیہ اور یورپی ممالک کے لئے پی ائی اے کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرا سکیں،ہم سب چاہتے ہیں کہ پی آئی اے بند نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے میں اصلاحات کی بہت ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے میں حال ہی میں تین جہاز شامل کئے گئے چوتھا

بھی جلد شامل ہو گا،پی ائی اے کے 777 طیاروں کی سیٹیں بدل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کے پاس بارہ 777 طیارے ہیں جن میں بارہ پی آئی اے کی ملکیت ہیں،دو کرائے کے ہیں۔پی آئی اے سے متعلق بہرامند تنگی نے سپلیمنٹری سوال کیاکہ ایئرپورٹ پر ٹکٹوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہے ،عوام پر بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے جس پر سعد رفیق نے بتایاکہ پی آئی اے کے جہاز کم ہوتے ہوتے 100 تک پہنچ گئے ہیں ،پچھلے سال پی آئی اے کا ریونیو 145 ارب تھا ،خسارے کے بعد حکومت کو مدد کرنی پڑ گئی ،پالیسیوں کے مطابق کام ہو اور ایک بھی سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے

،ایسوی ایشن میں ایک بھی سیاسی بھرتی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کی تباہی کئی سالوں سے جاری ہے ،ہمارے پائلٹس کے بارے میں ایک غیر محتاط بیان جاری کیا گیا ،اس واقعہ کے بعد ہی میں35 سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہو چکا ،ہم لندن کی دو ایئر لائین کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ،وہ ائیر لائنز پاکستانیوں کو لوٹ رہے ہیں ،ہماری یوکے ایمبیسی سے بات ہوئی ہے کہ ہمیں یوکے کی فلائیٹس مل جائیں ،ایک ملین سے زیادہ لوگ یوکے میں پاکستانی ہیں ،اس فلائٹ سے پی آئی اے کو فائدہ ہوگا ۔

وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ امریکہ اور یورپ کی فلائیٹس بحال ہونے میں چھ ماہ لگے ہیں ،اب تک چین اور برطانیہ سے بات ہوئی ہے،ہمیں اپنی کمپنی بنانی ہوگی یا کسی اور کمپنی سے معاہدہ کر لیں یا پی آئی اے کسی کمپنی کو لیز پہ لیں لیکن پی آئی اے کسی بھی کمپنی کو لیز پر لینے کو تیار نہیں ،سکھر اور ڈی آئی اے خان ایئرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

سعودی عرب میں باربر شاپس کیلئے6نئی شرائط عائد کردی گئیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.