تحریک انصاف کی قیادت اجلاس میں کل سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
عمران خان آج گوجرانوالہ ڈویژن کے عہدیداروں سے بھی ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف گوجرانوالہ ڈویژن کی پارٹی قیادت کو لانگ مارچ کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں
انشاءاللہ عمران خان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی ہوں گے۔
حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہو گا،اس سلسلے میں آج گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے عہدیداروں کی میٹنگ ہو گی،میٹنگ کے بعد سینئر لیڈرشپ کا اجلاس ہو گا۔
فواد چوہدری نےگفتگو میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران بلٹ پروف جیکٹ پہننے سے انکار کر دیا تھا۔
سابق وزیر اطلاعات نے بتایا کہ عمران خان بہت ایمان والے بندے ہیں، انہیں موت کا خوف نہیں، ہم بھی ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت