کنونشن سینٹر میں بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے متعلق تقریب کے انعقاد کا معاملہ ،پی ٹی آئی نے کنونشن سینیٹر میں تقریب کے انعقاد کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ منگل کو پی ٹی آئی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ ڈی سی اسلام آباد کو 9 اکتوبر کو کنونشن سینٹر میں تقریب کے انعقاد کیلئے اجازت نامہ جاری کرنے کا حکم دیاجائے،درخواست میں وفاق، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے
