چائنا 9 جبکہ سعودیہ 4 ارب ڈالر فراہم کرے گا: اسحاق ڈار

سعودی عرب اور چین نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی یقین دہانی کروادی: وزیر خزانہ

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عربیہ اور چائنا سے 13 ارب ڈالر جلد ملنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 4 جبکہ چائنا 9 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواچکا ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنا اور سعودی عربیہ نے 13 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ کرنسی سویپ بڑھانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 13 ارب ڈالرکے امدادی پیکج میں 9 ارب چائنا جبکہ 4 ارب ڈالر سعودی عرب فراہم کرے گا ۔
اسحاق ڈار کے مطابق 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کراوئیں گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی قیادت نے 4 ارب ڈالر کے قرضوں، 3 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل بینک قرضوں کی ری فنانسنگ اور کرنسی سویپ کو تقریباً ایک ارب 45 کروڑ ڈالر بڑھانے کا وعدہ کیا ہے ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چائنا میں چینی صدر نے شی چن پنگ نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
چین نے ہائی اسپیڈ ٹرین پروگرام میں بھی سرمایہ کاری کا اعادہ کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں کراچی سے پشاور تک10 ارب ڈالر مالیت کے ہائی سپیڈ ریل پروجیکٹ کو مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جس کیلئے دونوں ممالک متحرک ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.