چترال میں 6 گدھوں کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا نے ضلع لوئر چترال میں ٹمبر مافیا کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 6 گدھوں کو تحویل میں لے لیا۔

لوئر چترال کے علاقے دروش گول میں لکڑیاں گدھوں پر لاد کر اسمگل کی جارہی تھیں۔اسسٹنت کمشنرکے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان فرار ہوگئے، جنہیں تلاش کرکے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ جنگلات کو گدھوں کو مجسٹریٹ جنگلات کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چند روز قبل ایک ملزم سے تین گدھے پکڑے گئے تھے، انکا کہنا ہے کہ اس وقت 6 گدھے محکمہ جنگلات کی تحویل میں رکھا گیا ہے جنہیں بحق سرکار ضبط کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ 6 گدھوں کی مالیت لاکھوں میں ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے کا مزید کہنا ہے کہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ، تمام گزرگاہوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.