وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید77نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے77 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،دیہی علاقوں میں 41 اورشہری آبادی میں 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 1734 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پمز میں 17 ،پولی کلینک 9 اورنجی لیبارٹریزمیں 30 مریض رپورٹ ہوئے ،رواں سیزن میں ڈینگی سے ابتک 5 اموات ہوچکی ہیں۔
