چیئرمین سینیٹ نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک معاملے پر کمیٹی قائم کردی

اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک معاملے کی تحقیقات ــ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 14 رکنی اسپیشل کمیٹی قائم کی

، کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی ، غفور حیدری اور انوار الحق کاکڑ شامل ہیں، فیصل سبزواری، طاہر بزنجو، شفیق ترین، سینیٹر مشتاق سینیٹر قاسم ، مظفر شاہ، ہدایت اللہ، کامل علی آغا اور دلاور خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
بتا گیا ہے کہ کمیٹی ارکان کنوینئر کا خود فیصلہ کریں گے
ادھر ایف آئی اے نے سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی سے منسوب وڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا
اعظم خان سواتی کی وڈیو کی فرانزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی، انٹرنیشنل معیار کے فرانزک سے ثابت ہوا ہے ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے
چہروں کو بگاڑ کر مختلف وڈیوز اس میں شامل کی گئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے، اعظم سواتی ایف آئی اے کو تحریری درخواست دیں اور اپنے تحفظات تحریر کر دیں
جعلی وڈیو سینیٹراعظم سواتی کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی گئی ہے۔یاد رہے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میری اور بیوی کی پرائیویٹ ویڈیو میری بیٹی کے نمبر پر بھیجی گئی۔
اعظم سواتی پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتا کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ میری کوئی ویڈیو کسی پاس نہیں ہوسکتی تھی لیکن میں غلط تھا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.