چینی لڑاکا طیاروں کی پھر تائیوان کی فضائوں میں پروازیں

چین اور تائیوان کے درمیان مہینوں سے جاری کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی تناظر میں تائیوان نے کہا ہے کہ چین کے سترہ جنگی طیاروں نے ایک بار پھر آبنائے تائیوان کو عبور کرتے ہوئے پروازیں کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع نے وضاحت کی کہ چین کے تینتالیس جنگی طیارے اور نو بحری جنگی جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں دیکھے گئے ہیں جس کے بعد تائیوان کی مسلح افواج نے فضائی اور بحری گشت میں اضافہ کردیا۔تائیوان نے بتایا کہ اس نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیا ہے۔

تائیوان کی وزارت نے تفصیل بتائی کہ چین کے چار سخوئی ایس یو تھرٹی اور چینگڈو جے ٹین طرز کے چار لڑاکا طیارے اور نو شینیانگ جے سولہ طرز کے طیاروں نے آبنائے تائیوان کو عبور کیا۔اینٹی سب میرین ائیر ڈیفنس آئی ڈنٹفکیشن زون میں ایک اینٹی سب مرین طرز کے تیارے نے بھی اڑا اس کے ساتھ ہاربن طرز کا طیارہ بھی محو پرواز تھا۔یاد رہے گزشتہ کچھ عرصہ سے چین نے تائیوان کے اوپر اپنی پروازوں کو تیز کر دیا ہے۔

ان کارروائیوں کا مقصد نیم خود مختار جزیرے تائیوان کو سخت پیغامات پہنچانا ہے۔تائیوان سمجھتا ہے کہ اس کی تیئیس ملین آبادی کو بیجنگ سے خود ارادیت اور مستقل آزادی کا حق حاصل ہے۔ بیجنگ تائیوان کا یہ دعوی تسلیم نہیں کرتا اور اس جزیرے کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔امریکہ کی جانب سے تائیوان کی مدد کے مسلسل تکرار کی جا رہی ہے۔ امریکہ تائیوان کو اسلحہ کے معاہدوں کے ذریعہ بھی تعاون فراہم کر رہا۔ گزشتہ ہفتے ہی امریکہ اور تائیوان کے درمیان 1.1 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.