اترپردیش کے پریاگ راج ضلع میں مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔
نجی ہسپتال میں ڈینگی کے مریض کو پلازمہ لگانے کے بجائے مبینہ طور پر موسمی (چکوترے) کا جوس بذریعہ ڈرپ لگا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ہسپتال ’گلوبل ہاسپیٹل اینڈ ٹراما سینٹر‘ میں ڈینگی کے علاج کے لیے ایک شخص کو داخل کیا گیا تھا لیکن دورانِ علاج اس شخص کی موت واقع ہو گئی۔لواحقین کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال نے مریض کو پلازمہ کے بجائے ڈرپ کے ذریعے موسمی کا جوس لگایا جس کے باعث اُس کی موت ہوئی۔اس معاملے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص بتا رہا ہے کہ خون کے پیکٹ میں موسمی کا جوس ہے جس پر وہ ہسپتال انتظامیہ سے سوالات کر رہا ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت