کابینہ نے100ارب کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی ‘ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

پنجاب احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی ہے جس سے 80لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے ،اہل خاندان آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر40فیصد تک رعایت حاصل کریں گے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنی رجسٹریشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کریانہ دکاندار بھی رجسٹریشن کروائیں،

جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ۔ دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر8فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.