لطیفوں کا مقصد مذاق کرنا ہوتا ہے، کسی کی توہین کرنا نہیں ہوتا اور کامیڈینز کو اس فرق کو سمجھنا پڑے گا‘اداکارہ
کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ایک کامیڈی شو کی شوٹنگ کے دوران توہین آمیز مذاق کیے گئے، جس وجہ سے وہ روتی ہوئی پروگرام چھوڑ کر چلی آئیں۔
ازیکا ڈینیئل کے نام سے بنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے ساتھ مذاق کے نام پر توہین آمیز گفتگو کی گئی۔ازیکا ڈینیئل اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں ایک شو کو شوٹنگ کے دوران روتے ہوئے اس لیے چھوڑنا پڑا، کیوں کہ کچھ کامیڈین مزاح نگاری اور کسی کی تضحیک میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں آنسوئوں کے ساتھ لوگوں سے بھر ہوئے سیٹ کو چھوڑنا پڑا۔انہوں نے لکھا کہ لطیفوں کا مقصد مذاق کرنا ہوتا ہے، کسی کی توہین کرنا نہیں ہوتا اور کامیڈینز کو اس فرق کو سمجھنا پڑے گا۔ازیکا ڈینیئل کی مذکورہ ٹوئٹ کو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی شیئر کیا اور لوگوں نے ان سے شو کا نام بتانے کا کہا۔
زیادہ تر لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ آج کل کے شوز میں شریک زیادہ تر کامیڈین تھیٹرز ڈراموں سے آئے ہوئے ہیں اور تھیٹرز کا کیا حال ہے، یہ ہر کوئی جانتا ہے۔لوگوں نے ازیکا ڈینیئل کے ساتھ مذاق کے نام پر کی جانے والی توہین آمیز گفتگو کی مذمت بھی کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
Shakira could face 8 years in jail
نیب یا عیب؟
نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب