کروڑوں روپے مالیت کی گندم پڑے پڑے خراب

اسٹور میں موجود گندم کو کیڑے لگ گئے

صوبائی دارالحکومت میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی ہے اور اسٹور میں موجود گندم کو کیڑے لگ گئے ہیں۔ سماء نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ خراب ہونے والی گندم جس میں کیڑے پڑ چکے ہیں،پنجاب سستا آٹا اسکیم میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا جس میں وفاقی حکومت سے پنجاب کو 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزیراعلٰی نے اپنے خط میں لکھا کہ پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فوری فراہم کی جائے اور باقی 7 لاکھ ٹن گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.