کرکٹ فینز کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسا کریں،امام الحق

ٹیسٹ کرکٹرامام الحق نے کہاکہ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسا کریں۔ٹویٹ کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں کیوں کہ آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ آپ فینز جس طرح ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں،اسی طرح سپورٹ کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں کیوں کہ ہم آپ اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران پاکستان کی اننگز میں اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں پرآوازیں کسی گئی تھیں۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.