کمشنر کراچی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 170 روپے مقرر کردی

دکانداروں کا 180 روپے میں فروخت پر اصرار،

شہر میں 200 روپے لیٹر فروخت بھی جاری،
سرکاری قیمت پر دستیاب دودھ کا معیار گرانے کی شکایات
کمشنر کراچیکےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تازہ دودھ کی پرچون قیمت 170 روپے فی لیٹر،
ہول سیل اور فارم کی قیمتیں بالترتیب 153اور 160روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہیں۔
کمشنر اقبال میمن نے ڈان کو بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز نے پیر اور منگل کو ہونے والے اجلاسوں میں دو روزہ غور و خوض کے بعددودھ کی 170 روپے فی لیٹر کی قیمت پر اتفاق کیا تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ تازہ دودھ نوٹیفکیشن سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا شہریوں نے شکایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ بیچنے والے اب بھی 180 سے 200 روپے تک اپنی پسند کی قیمت وصول کر رہے ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.