کنگنا دریا میں گِر گئیں، ’آپ جوش میں ہوں تو ایسا ہو جاتا ہے‘

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت آسام میں شوٹنگ کے لیے لوکیشن کا جائزہ لیتے ہوئے دریا میں گر گئیں تاہم خوش قسمتی سے پانی زیادہ گہرا نہیں تھا اور ٹیم ارکان نے ان کو نکال لیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ آج کل آسام میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں گر گئی تھیں۔
ان میں وہ تصویریں بھی شامل ہے جس میں وہ گھٹنوں تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور دوسری میں وہ بڑے پتھر پر پاؤں رکھتے دکھائی دے رہی ہیں۔
کنگنا رناوت کی پوسٹ کے بعد بے شمار صارفین ان کی خیریت معلوم کرتے رہے جبکہ بعض مقامی صارفین اس پر خوش دکھائی دیے کہ انہوں نے آسام کے اس مقام کا دورہ کیا۔
ایک تصویر جس میں وہ پتھر کو تھامنے کی کوشش کر رہی ہیں کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’جب آپ جوش میں ہوتے ہیں تو ایسا بھی ہو جاتا ہے۔‘
اسی طرح اپنی ایک اور پوسٹ میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ارکان کو ’سولجرز‘ قرار دیا۔
کنگنا رناوت پہلی بار فلم ’ایمرجنسی‘ کی کُلی طور پر ہدایات دے رہی ہیں جبکہ کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے اور مکالمے رتیس شاہ نے لکھے ہیں۔
اس سے قبل وہ سرویش میوارا کی ہدایت کاری میں بھی شامل رہیں۔ اس فلم میں انہوں نے ایئرفورس پائلٹ کا کردار ادا کیا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.