قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں غلطیاں نہ دہرائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ جیسی پارٹنر شپ کا سوچا تھا نہیں لگ سکی۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ اچھا فنش کیا، کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، لگتا تھا کہ وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جو غلطیاں کیں، کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں وہ نہ دہرائیں۔
