کپل شرما اپنے شو کے تیسرے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں

بھارت کے ٹیلی ویژن شو کپل شرما کے اہم کردار نے نئے سیزن میں واپس نہ آنے کی وجہ بتادی۔ کپل شرما اپنے شو کے تیسرے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں جس کی خود وہ بھی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم اس نئے سیزن میں چندو چائے والا (چندن پربھاکر) مداحوں کو نظر نہیں آئیں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب چندن پربھاکر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شو کے نئے سیزن میں اسکرین پر مداحوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کپل شرما شو کے نئے سیزن کا حصہ نہیں ہوں گا جبکہ اس میں شامل نہ ہونے کی کوئی خاص وجہ بھی نہیں ہے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف کام سے کچھ عرصے کے لیے بریک لینا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ چندن نے لافٹر چیلنج سے 2007 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ یہ جیت تو نہ سکے، لیکن مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوئے۔ کپل شرما شو میں کردار حوالدار ہرپال سنگھ، جھنڈا سنگھ، راجو اور چندو چائے والا کے ناموں سے انہیں زیادہ جانا جاتا ہے

مینہ سے شادی کیلئے آنسو بھی بہائے تھے‘ ہمایوں سعید کا انکشاف

Shakira could face 8 years in jail

تنہائی کا شکارمگرعالمی سطح پر تجارت کی صلاحیت ہے، طالبا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.