ہمہ جہت تنقید کے بعد اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے 14 فروری کو ‘کاؤ ہگ ڈے’ منانے کی اپنی اپیل واپس لے لی ہے۔
جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے بورڈ نے کہا ہے کہ وزارت فشریز، اینیمل ہسبنڈری اور ڈیرینگ کی ہدایات پر اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اپیل واپس لے لی گئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بورڈ کی اس اپیل پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی اور اپوزیشن نے الزام لگایا کہ یہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے ٹویٹ کیا تھا کہ ‘اب حکومت نے ہمارے ویلنٹائن ڈے کے لیے بھی ایک منصوبہ بنایا ہے۔’
ویلنٹائن ڈے ہر سال 14 فروری کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اور ہگ ڈے 12 فروری کو منایا جاتا ہے۔