کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے نشان حیدر کے ماڈلز سمیت دیگر اشیا چرانے والے گرفتار

کارگل جنگ کے ہیرو اور نشان حیدر پانے والے کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے نشان حیدر کی ماڈل سمیت دیگر اشیا چرانے والے مبینہ طور پر نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کیپیٹن کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر نے بتایا کہ اشیا چرانے والے نشے کے عادی تھے۔ ان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ان لوگوں نے کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے اشیا چرائی ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ وارداتیں کرتے رہے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہماری ذاتی چیزیں چرائی جاتی تھیں جس پر ہم نے زیادہ توجہ نہیں دی مگر جب کیپٹن کرنل شیر خان سے منسوب اشیا چرائی گئی تو میں نے فیصلہ کیا کہ یہ ناقابل معافی ہے۔ جس پر میں نے سی سی ٹی وے کیمرں کی فوٹیج کی مدد سے ملزماں کی شناخت کرکے مقدمہ درج کروایا ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.