سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو گرین مشرق وسطی انیشیٹیو سمٹ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض سے مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گرین مشرق وسطی انشیٹو سمٹ مصر اور سعودی عرب کی مشترکہ سربراہی میں منعقد ہورہی ہے۔
شرم الشیخ پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔
قاہرہ میں سعودی سفارتکار اورکانفرنس میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لیے چھ رکنی وزارتی وفد بھی استقبال کے لیے موجود تھا۔ وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کانفرنس سے صدارتی خطاب کیا ہے۔
اس سے قبل ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی سرپرستی میں گرین مشرق وسطی انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد اکتوبر 2021 میں ریاض میں ہوا تھا۔
کانفرنس میں 20 سے زیادہ ممالک کے نمائندگان شریک تھے جنہوں نے ماحولیات کے تحفظ کے متعلق اہم امور پر اتفاق کیا تھا۔
گرین مشرق وسطی انیشیٹو خطے میں ماحولیات کے تحفظ اور موسمی تغیرات سے بچانے کے لیے واضح حکمت عملی پر مبنی ہے۔
انیشیٹیو کے تحت سرمایہ کاری اور نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی جبکہ مستقبل میں آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول فراہم ہوگا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت