معروف گلوکار علی نواز نے اپنے نئے گانے ’’زندگی تیرے نام کردی‘‘ کا ویڈیو مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کا ویڈیو گذشتہ روز مقامی لوکیشن پر مکمل کیا گیا جس کی ڈائریکشن شاہد قصوری نے دی تھی جبکہ اس میں ماڈل رمضان خان اور ماہ نوربٹ نے ماڈلنگ کی تھی اس گانے کو بہت جلد آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کردیاجائیگا۔
اس موقع پر ماڈل و اداکار رمضان خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علی نوازایک بہت اچھا سنگر ہے اور اس کا مذکورہ گانا بھی نوجوان نسل کے دلوں کی آواز ہے انشاء اللہ یہ بہت مقبولیت حاصل کرے گا۔رمضان خان کا کہناتھا کہ اس سے قبل وہ بہت سارے ویڈیوزمیں ماڈلنگ کرچکے ہیں
مگر آج ڈائریکٹر شاہد قصوری کی ڈائریکشن میں کام کرکے انہیں بہت مزہ آیا ان کی ساتھی ماڈل ماہ نور بٹ نے بھی بہت اچھی پرفارمنس دی ہے انشاء اللہ یہ گانا نوجوانوں کے دلوں میں گھر کرلے گا ان کی گلوکار علی نوازکے لیئے نیک تمنائیں ہیں۔