گورچانی، ایک راجپوت بلوچ قبیلہ

اللہ بخش بلوچ کے منظوم شاہنامہ بلوچ کے حالات و واقعات کی نثری وضاحت کرتے ہوئے محمد سعید خان گورچانی لکھتے ہیں کہ دودہ خان جو کہ بھیم سین والئی سندھ حیدرآباد کا پوتا تھا اور شکار کا بہت زیادہ شوقین تھا ہر روز تیر کمان لیکر نکل پڑتا اور پھر کئی کئی روز جنگل میں گزر جاتے۔ ایک روز شکار کھیلتے ہوئے اس کا سامنا دشمن قبیلے کے کئی افراد سے ہو گیا اور مقابلے میں دودہ زخمی ہو گیا۔ اپنی جان بچانے کے لئے وہ اپنے گھوڑے سمیت دریائے سندھ میں کود گیا صبح ہوئی تو وہ زخموں سے چور، سردی سے ٹھٹھرتا ہوا ایک رند بلوچ صالح محمد خان کی کیڑی پر پہنچا جس نے اسے گھوڑے سے اتارا اور اس زخمی راجپوت شہزادے کو اپنے ہاں پناہ دی اور بعدازاں دودہ کی عالی نسبی، قرآن سے محبت، بہادری اور دیگر خوبیوں سے متاثر ہو کر اپنی لڑکی اس کے عقد نکاح میں دے دی جس کے بطن سے سردار گورش پیدا ہوا جو گورشانی قبیلے کا جد اعلیٰ قرار پایا۔ گورش خان کی والدہ مشہور بلوچ حکمران میر چاکر خان رند کی نواسی تھی اس لحاظ سے میر گورش کی رگوں میں راجپوت خون کے ساتھ ساتھ میر چاکر خان رند کے خون کی آمیزیش تھی۔

Post Code: H009

اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “گورچانی، ایک راجپوت بلوچ قبیلہ

  1. Taxi moto line 128 Rue la Boétie 75008 Paris +33 6 51 612 712   Taxi moto paris This design is spectacular! You obviously know how to keep a reader amused. Between your wit and your videos, I was almost moved to start my own blog (well, almost…HaHa!) Fantastic job. I really enjoyed what you had to say, and more than that, how you presented it. Too cool! Also visit my homepage – hey

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.