گھروں کے میٹر چوری کرکے تاوان لینے والا گینگ سامنے آگیا

ایف آئی آر کے لیے تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی۔

کٹی ہوئی تاروں کے ساتھ ایک گتے پر واٹس ایپ نمبر لکھا تھا۔
کچھ گھنٹوں کے بعد اس نمبر پر جب رابطہ ممکن ہوا
متاثرہ فریقین کو واٹس ایپ کرنے والے شخص نے کہا کہ فی میٹر 15000 روپے ایک ایزی پیسہ نمبر پر بھیجیں آپ کے میٹر آپ کو واپس مل جائیں گے۔
ایک شہری نے بتایا کہ ’میرا جب میٹر چوری ہوا تو وہ رات کا وقت تھا۔ مجھے بھی اپنے میٹر کی جگہ ایک واٹس ایپ نمبر کاغذ پر لٹکا ملا۔
کچھ دیر بعد رابطہ کیا تو مجھے کہا گیا کہ 10000 ایزی پیسہ کروا دو۔ پہلے میں نے پولیس میں درخواست دی۔
اس کے بعد لیسکو کو نیا میٹر لگوانے کے لیے ایک اور درخواست دی۔
لیکن چونکہ ابھی میرا بجلی کا بل ادا نہیں تھا۔ جو کہ کافی زیادہ تھا اس لیے میں نے چوروں کو پیسے دے کر ہی میٹر لینے میں عافیت سمجھی۔‘

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.