گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے
ڈی ایس پی اوباڑو اور دو ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
اتوار کو ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی نے کہا ہے کہ سات روز قبل اوباڑو میں رونتی روڈ سے اغوا کیے گئے
تین افراد کی بازیابی کے لیے رات کو پولیس نے رونتی کے کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کی ایک بڑی تعداد نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر حملہ کیا۔
’ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو، ایس ایچ او کھینجو دین محمد لغاری، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو عبدالمالک کمنگر کی قیادت میں ڈاکوؤں کے قریبی علاقے میں موجود تھے
جب ڈاکوؤں کی ایک بڑی تعداد نے ان پر حملہ کیا۔‘انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایس او رونتی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو تحصیل ہسپتال اوباڑو کے بعد سکھر منتقل کر دیا یا ہے۔ ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی کا مزید کہنا تھا کہ کچے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
’پولیس پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔‘
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت