ہمارا فوکس ٹورنامنٹ پر ہے۔ حارث رئوف کے پریس کانفرنس

اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھا ہے، چھکے پڑنا یا کیچز ڈراپ ہونا سب گیم کا حصہ ہے۔حارث رئوف

ہر پلیئر اگلے میچز میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں میچز قریب آکر کھیلے
کرکٹ میں اپ ڈائون ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا دکھی ہوتے ہیں:حارث رئوف
فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم آپس میں بیٹھ کر بات کر کے غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے
دونوں میچز میں اچھا فنش نہیں کر پائے، ٹیم میں بات ہوئی ہے کہ فنشنگ کو بہتر کیسے بنایا جائے، ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا کافی ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز کھیل رہے ہیں، کوئی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، ہر ٹیم یہاں جیتنے کے لیے آئی ہے، کسی ٹیم کو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آسان ہے،
نیدرلینڈز کیخلاف بھی ہم اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر ٹیم نہ جیتے تو پرفارمنس کا فائدہ نہیں ہوتا
ٹیم جیتے تو مزہ آتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ آج بروز اتوار پرتھ میں شیڈول ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.