ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں، ہاتھ ہلکا رکھیں، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک میچ ونر نہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ اب فینز نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے،

یہی وجہ ہے کہ فینز کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ رہی ہے اور چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہارنا اب ہمارا آپشن نہیں ہے تاہم میں سب سے کہوں گا کہ ٹیم کے حوالے سے ہاتھ ہلکا رکھیں، ہم غلطیاں کریں گے، غلطیاں ہو رہی ہیں، ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں ہیں لیکن کرکٹ ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ باہمی سیریز جس میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا رہے ہیں دلچسپی برقرار نہیں رہے گی لیکن دلچسپی آخری میچ تک بڑھ رہی ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ سیریز میں دلچسپی نے دم نہیں توڑا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سنسنی خیز میچز ہو رہے ہیں، میچز کا فیصلہ آخری آخری اوور میں ہو رہا ہے، ٹیم کا ٹیمپرا منٹ بہتر ہو رہا ہے اور لوگوں کا یقین بڑھ رہا ہے۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.