یوکرین، مزاحیہ اداکار نے موجودہ صدر کو صدارتی انتخاب میں شکست دے دی

یوکرائن کے صدارتی انتخابات میں حیران کن نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں اور کسی قسم کا سیاسی پس منظر نہ ہونے کے باوجود کامیڈین ولادمیر زیلنسکی نے ملک کے موجودہ صدر و سابق وزیر اعظم کو پہلے مرحلے میں شکست دیدی۔پیر کو تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق زیلنسکی نے گزشتہ روز ہونیوالی ووٹنگ میں سے 30فیصد ووٹ حاصل کیے،ان کے مدمقابل موجودہ صدر پیٹرو پورو شینکو نے 16فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیر اعظم یولیا ٹیمو شینکو نے 13فیصد ووٹ لئے۔41سالہ کامیڈیشن کو بڑی تعداد میں ملنے والے ووٹ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ یوکرین کے عوام اب ایک نیا رہنما چاہتے ہیں جس کا ملک کی کرپشن زدہ سیاسی اشرافیہ سے کوئی تعلق نہ ہو اور جو مشرقی یوکرین میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ 5سال سے جاری تنازع کے حل کیلئے کوئی نئی سوچ پیش کر سکے۔انتخابات میں کل 39امیدواروں نے حصہ لیا لیکن کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا اور اب صف اول کے دو امیدوار 21اپریل کو حتمی مقابلے میں صف آراء ہونگے۔کامیڈین زیلنسکی نے کہا کہ یہ عظیم فتح کی جانب پہلا قدم ہے تاہم انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ وہ حکومت کے قیام اور واضح برتری کیلئے ٹیمو شینکو سے کسی قسم کا اتحاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کریں گے، ہم نوجوان لوگ ہیں، ہم اپنے ملک کے مستقل میں ماضی کو نہیں دیکھنا چاہتے۔انتخابات کے نتائج آنے کے بعد دو بہترین امیدوار 21اپریل کو حتمی مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے

Post Code: W024

این این آئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

یوکرین، مزاحیہ اداکار نے موجودہ صدر کو صدارتی انتخاب میں شکست دے دی” ایک تبصرہ

  1. Taxi moto line 128 Rue la Boétie 75008 Paris +33 6 51 612 712   Taxi moto paris Hello there! This is my first visit to your blog! We are a group of volunteers and starting a new project in a community in the same niche. Your blog provided us valuable information to work on. You have done a extraordinary job! my web-site – hey

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.