یوکرینی صدر کا ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے۔امریکا نے بھی اس حوالے سے یوکرین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل یوکرین میں شرمناک ریفرنڈم پر روس کی مذمت کرے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق پرہونے والے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا روس کے سرکری میڈیا نے اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق خیرسون، زاپوریزیا، ڈونسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق کی درخواست پر 96 فیصد عوام نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی صدر پیوٹن آندہ چند دن میں چاروں علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کر سکتے ہیں۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

سعودی عرب میں باربر شاپس کیلئے6نئی شرائط عائد کردی گئیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.