یوکرینی علاقوں میں روسی ریفرنڈم، امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں

امریکی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کے چار علاقوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے اپنا حصہ بنانے کیلئے کرائے ریفرنڈم کو ہم نہیں مانتے اور اس روسی اقدام کے باعث روس کیخلاف مزید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم دھوکہ بازی کے ساتھ یوکرینی علاقوں کو روس میں شامل کرنے والے پیوٹن کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔

واضح رہے روسی صدر نے یوکرین علاقوں کو روس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے،اس روسی اقدام کے خلاف امریکہ نے خبردار کیا کہ یہ پابندیاں روس سے باہر بھی ہر اس شخص پر بھی ہوں گی جو روس کو اس سلسلے میں تعاون فراہم کریگا اور سیاسی یا معاشی مدد دیگا۔امریکی وزارت خزانہ کے اعلان میں کہا گیاکہ ان پابندیوں کا اطلاق روسی فوجی صنعتی کے 14 افراد، ان کے اہل خندان اور سینئر روسی حکام پر ہوگا، روسی قانون ساز ادارے کے 278 ارکان پر یہ پابندیاں عائد ہوں گی، نیز روسی مالیاتی شعبے کی تین اہم شخصیات ان کی پابندیوں کا نشانہ بنیں گے۔

یہ زور دیکر امریکی وزیر خزانہ جنیٹ ییلن کی طرف سے کہا گیا کہ ہم پوتن کے فراڈ کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے جس نے یوکرین کے علاقوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی ہے،اس لیے ہم روسی فوجی صنعت کو مزید کمزور کرنے کیلئے یہ اعلان کر رہے ہیں، امریکی وزارت خزانہ کے ذیلی شعبے جو غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کا ذمہ دار ہے ،روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 278 ارکان کو بھی ان پابندیوں کی زد میں لانے کا اعلان کیا ، ان میں ڈوما کہ 109ارکان جبکہ فیڈرل کونسل کے 169ارکان بھی شامل ہیں۔

اسی روسی سنٹرل بنک کے گورنر پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔علاوہ ازیں امریکی پابندیوں کی اس تازہ قسط کی زد میں چینی کمپنی بھی آئی ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ چینی کمپنی روس کی دفاعی صنعت کی مدد کر رہی تھی حالانکہ امریکہ نے اس پر پابندیاں کر رکھی ہیں، روسی نائب وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے علاوہ روسی قومی سلامتی کونسل کے حکام پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔وزارت خزانہ نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ امریکی اتحادی امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے روسی افراد اور اداروں کے خلاف فوری اور موثر اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

دریں اثنا امریکہ نے یہ اعلان کیا کہ وہ 910 روسی حکام اور افراد پر امریکی ویزوں کے حصول کے لیے پابندی لگا رہے ہیں۔ ان میں روسی فوجی حکام کے علاوہ بیلا روس کے فوجی حکام بھی شامل ہیں، نیز تمام روسی پراکسیز کے ارکان بھی شامل ہیں۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.