برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے لیے ایرانی ساختہ ڈرون کے استعمال کے الزامات کی اقوام متحدہ تحقیقات کرے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان تین یورپی ممالک کے اقوام متحدہ میں تعینات نمائندوں نے ایک دستخط شدہ خط میں تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون کا استعمال اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایرانی ساختہ شاہد 136 ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت کئیف پر حملہ کیا ہے تاہم ایران نے روس کو ڈرون سپلائی کرنے کی تردید کی ہے۔
روس نے بھی کہا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین پر حملے کے لیے ایرانی ڈرون کا استعمال نہیں کیا۔
ای تھری کہلائے جانے والے تینوں ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اس گروپ کے نمائندوں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سکریٹریٹ کی وہ ٹیم تحقیقات کرے جو سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی مانیٹرنگ اور اس پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت