یہ مستقل مزاجی ہی اس سری لنکن ٹیم کی زبردست چیز ہے ،سابق کپتان قومی ٹیم

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایشیا کپ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کرنے والی سری لنکن ٹیم کی تعریف کی ہے ۔گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیکر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھاقومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر وسیم اکرم نے بھی فائنل میں زبردست کھیل پیش کرنے پر سری لنکن ٹیم کی تعریف کی ہے۔سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ صرف جیت ہی ہر چیز نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف ایک چیز ہوتی ہے، یہ مستقل مزاجی ہی اس سری لنکن ٹیم کی زبردست چیز ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، آخر میں اچھی ٹیم ہی جیتتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل وسیم اکرم کو سری لنکا کے فاسٹ بولر کو بولنگ ٹپس دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.