سعودی عرب کے شاہ سلمان نے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف ملک کی فتح کے بعد قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
86 سالہ شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’کل (یعنی آج) بدھ کو تمام نجی اور سرکاری شعبوں کے ملازمین اور تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے چھٹی ہوگی۔‘
یہ اہم فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سعودی عرب میں بعض طلبہ کے حتمی امتحانات جاری ہیں۔ اب لگتا ہے کہ ان امتحانات کو ری شیڈول کرنا پڑے گا۔
دوحہ میں لیونل میسی کے پینلٹی گول کے بعد سعودی فٹبال ٹیم نے ارجنٹائن کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹس میں سے ایک سے دوچار کیا۔
پہلے صالح الشہری نے گول کر کے سکور برابر کیا اور پھر سالم محمد الدوسری نے دوسرے گول سے سعودی عرب کی فتح کو یقینی بنایا۔
میچ ختم ہونے کی سیٹی کے بعد سے ہی ریاض میں جشن شروع ہوگیا۔ شہریوں نے اپنی گاڑیوں پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ریلی نکالی اور شائقین اپنے احباب کے ساتھ جھومتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میچ کے بعد کافی پُرجوش ہیں اور وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے ساتھ ٹی وی کے سامنے خوشی سے کھڑے ہیں۔
سعودی عرب میں رائل کورٹ کے معاون اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آلشیخ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ریاض کے تمام بڑے تھیم پارکس اور تفریحی مقامات میں داخلے کی فیس ایک روز کے لیے ختم کر دی جائے گی۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت