اصل فنکار کو اپنا تعارف نہیں کرانا پڑتا ‘ فردوس جمال

پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ اصل فنکار کو اپنا تعارف نہیں کرانا پڑتا بلکہ اس کا کام ہی اس کا تعارف بن جاتا ہے ، ہمیشہ یہی بات کہتا ہوں کہ اپنے آپ کومنوانے کے لئے ’’میں ‘‘کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کا فیصلہ دیکھنے والے کرتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ اصل فنکار کو مقبولیت حاصل کرنے کیلئے کسی شعبدہ بازی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی چھوٹا اور بڑا اداکار نہیں ہوتا بلکہ جو اچھا کام کرگیا وہ اچھا اداکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں دل کا صاف ہوں اس لئے کوئی بات دل میں نہیں رکھتا بلکہ اسے زبان پر لے آتا ہوں، اس کے باوجود اگر میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت کا طلبگا ر ہوں۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.