بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ جو اگلے ہفتے ریلیز ہونے جارہی ہے، کئی ہفتے پہلے سے ہی خبروں کی سرخیوں میں ہے۔
یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ لوگوں کی اس فلم میں دلچسپی ہے۔ شاہ رخ خان ہندوستان کے سب سے بڑے اور پسندیدہ بالی ووڈ اسٹار ہیں۔
لوگ انہیں نہ صرف دلکش، مضحکہ خیز سمجھتے ہیں بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کو بیرون ملک بڑی پہچان دلانے میں ان کا کردار بہت اہم ہے۔
ان کے مداح نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی موجود ہیں اور ان کی مقبولیت صرف فلموں تک محدود نہیں ہے۔ ان کے مداح انہیں ‘کنگ خان’ یا ‘بالی ووڈ کنگ’ کہتے ہیں۔
فلم پٹھان کے ساتھ چار سال کے وقفے کے بعد پہلی بار شاہ رخ خان ایک بار پھر سلور اسکرین پر نظر آنے والے ہیں۔