ارادہ قادیرووا جب مسجد حرم کے گیٹ نمبر 79 کے قریب پہنچیں تو انھیں ایسا محسوس ہوا کہ انھوں نے وہاں کسی جانے پہچانے شخص کو دیکھا ہے۔
انھیں پہلے یہ لگا کہ شاید ان کی آنکھیں دھوکہ کھا رہی ہیں۔ لیکن جلد ہی احساس ہوا کہ وہ واقعی وہی ہیں جو وہ سمجھ رہی تھیں: یعنی بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان۔
انھوں نے آذری زبان میں اپنے فیس بک اور انسٹاگرام پیج پر یکم دسمبر کی شام کو مسجد الحرام میں شاہ رخ خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’میرے گروپ لیڈر نے مجھے دیکھا اور مسکرایا۔ میں نے سب کو بتایا کہ یہ شاہ رخ خان ہیں۔‘
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کی ’ہم کنگ فہد گیٹ نمبر 89 پر طواف کی تیاری میں تھے، تبھی میں نے ہمارے ’کنگ‘ کو دیکھا۔ میں خوشی میں صرف اتنا ہی کہ پائی، ’یا اللہ، یہ گنگ ہیں، یہ گنگ ہیں۔‘
وہ تھوڑی دیر وہیں رکی رہیں اور پھر فون نکال کر شہ رخ خان کی تصویر لی۔ ’مذہب کا احترام کرتے ہوئے میں نے سیلفی ویلفی نہیں لیا۔ میں ان کے قریب نہیں گئی، کیوں کہ وہ بھی اور میں بھی احرام میں تھے۔‘
قادیرووا نے کہا ’ہمیںمذہب کا احترام کرنا چاہیے۔ محبت انا نہیں ہے، محبت کا احساس ہی کافی ہے۔‘
انھوں نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ’ان سے ملنا میرا خواب تھا۔ لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ہم خدا کی سرزمین مکہ میں ملیں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’میں امید کرتی ہوں کہ میں نے فوٹو لے کر کوئی خلل نہیں پیدا کیا۔ اللہ ہم دونوں کا عمرہ قبول کرے اور اگر میں نے کوئی خلل ڈالا ہو تو مجھے معاف کرے۔‘
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت