سیلاب زدہ علاقوں میں چھٹی والے دن بھی بینک کام کریں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں چھٹی والے دن بھی بینک کام کریں۔منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں حکومتی کوٹے پر حجاج کی اوور بکنگ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ پر بحث کی گئی۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل تھے۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوور بکنگ کے معاملے میں مفاہمت کے مسائل تھے،کسی قسم کی بدنیتی کے ثبوت نہیں ملے، بینکوں کی طرف سے حجاج کو معاوضے کی رقم ادا کردی گئی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بینکوں سے یہ ضرور پوچھا جائے کہ انہوں نے اس معاملے میں لاپرواہی سے کام کیوں لیا۔اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں چھٹی والے دن بھی بینک کام کریں ۔وفاقی کابینہ نے ایسے ممالک جن کے ساتھ پاکستان کا قانونی مدد کے حوالے سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کی جانب سے مشترکہ قانونی مدد کی درخواستیں قبول کرنے کی وزارتِ داخلہ کی سمری منظور کرلی۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.