12 سالہ پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے امریکا میں ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی

پاکستان کی 12 سالہ ٹینس کھلاڑی ہانیہ منہاس نے امریکا کے شہر نیویارک میں منعقدہ لٹل مو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں 12 سے کم عمر کے گرلز سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں کامیابی حاصل کرلی۔اطلاعات کے مطابق ہانیہ منہاس نے جولیانا کاسٹیلانوس ٹروجیلو کو ہرا کر گرلز انڈر 12 سنگلز ایونٹ جیتا، بعدازاں جولیانا کے ساتھ ہی گرلز 12 ڈبلز کے فائنل میں نیلا گلواکا اور جنیتا فائلز کو 3-8 سے شکست دی، ہانیہ نے تھامس اونیل کی شراکت میں ایشان یاد لاپلی اور الزبتھ سبائیو کو 5-8 سے قابو کر انڈر 12 مکسڈ ڈبلز ٹائٹل حاصل کیا۔ابھرتے ہوئے اسٹارز کے لیے منعقدہ ٹورنامنٹ نو بڑے سنگلز ٹائٹلز کی فاتح اور گرینڈ سلام جیتنے والی تاریخ کی واحد اور پہلی خاتون کھلاڑی مورین کونولی سے منسوب ہے،

جنہوں نے چاروں بڑی چیمپیئن شپ میں کوئی سیٹ ہارے بغیر ٹائٹل جیتے۔بارڈ فانڈیشن کے بانی عبدالرزاق داد نے ہانیہ کو نو سال کی عمر سے اسپانسر کیا ہے، پچھلے آٹھ ماہ میں ہانیہ منہاس مجموعی طور پر 8 گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈلز جیت چکی ہیں۔ہانیہ منہاس ایشین ٹینس چمپئن شپ میں پاکستان کی 14 سال اور اس سے کم عمر گرلز کیٹیگری جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کیٹیگریز میں سب سے زیادہ رینک والی ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں۔

امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.