16 سالہ عیشا ساجد دنیا کی آٹھویں بلندترین چوٹی سر کرنے نیپال پہنچ گئیں


کھٹمنڈو پاکستان کی 16 سالہ کوہ پیما عیشا ساجد دنیا کی آٹھویں بلندترین چوٹی مناسلو سر کرنے نیپال پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 16 سالہ کوہ پیما عیشا ساجد مناسلو سر کرنے نیپال پہنچ گئیں۔ پاکستانی کوہ پیما مناسلو سمٹ نیپالی ماؤنٹینیئر نرمل پرجا کی نگرانی میں کریں گی،کامیابی کی صورت میں عیشا مناسلو سر کرنیوالی دنیا کم عمر ترین کوہ پیما بن جائیں گی۔

کم عمری میں مناسلو سر کرنے کا موجودہ ریکارڈ بھارت کے ارجن واجپائی کے نام ہے۔ارجن واجپائی نے 2011 میں 18 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، عیشا ساجد آٹھ ہزار میٹر سے بلند کسی چوٹی کو سر کرنیوالی کم عمر پاکستانی بھی بن جائیں گی، شہروز کاشف نے 17 سال کی عمر میں براڈ پیک کو سر کرکے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔عیشا ساجد کو جولائی میں براڈ پیک پر اپنی مہم خراب موسم کی وجہ سے ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔

Shakira could face 8 years in jail

نیب یا عیب؟

نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.