200 کروڑ روپے کا منی لانڈرنگ کیس، جیکلین کی ضمانت میں توسیع

عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ تمام فریقین کو چارج شیٹ اور دیگر دستاویزات مہیا کرے۔

انڈیا میں دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکلین فرنینڈز کی ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
ضمانت میں یہ توسیع ایک فراڈیے کے طور پر پہچانے جانے والے سکیش چندرشیکھر نامی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں کی بھتہ خوری کے کیس میں کی گئی ہے۔
جیکلین فرنینڈز پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر سکیش چندرشیکھر سے سات کروڑ انڈین روپے کی جیولری تحفے میں وصول کی۔ اس کے علاوہ انہیں کئی مہنگی ترین کاریں، قیمتی ہینڈ بیگز، ملبوسات اور بیش قیمت گھڑیوں کے تحائف بھی دیے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے این ڈی ٹی وی کو 36 سالہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا کہ ’وہ قصوروار نہیں ہیں، لیکن سکیش چندرشیکھر کے خلاف کیس میں ان سے بطور گواہ تفتیش کی گئی ہے۔‘

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.