سیلاب سے 1.8کھرب روپے کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ
عالمی بینک نے صوبے کیلیے 56.9 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی
سندھ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے 1.8 کھرب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اجلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس کو بتایا کہ رواں سال مون سون کے موسم کے تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں صوبے کو 1.8کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عالمی بینک نے صوبے کیلیے 56.9 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی بینک کی جانب سے ملنے والےقرض میں 27 ملین ڈالر کراچی میں سڑکوں کی مرمت پر خرچ ہوں گے
جبکہ 7.9ملین ڈالر پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کیلیے منظور کیے گئے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 22 ملین ڈالر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے منظورکیے جاچکے ہیں
جبکہ سماجی تحفظ کیلیے ورلڈ بینک 200 ملین ڈالر کی علیحدہ منظوری دے گا جس میں سے 30ملین ڈالر سندھ حکومت کو ملیں گے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت