3 ججز کے ناموں پر اعتراض

عدالت عظمٰی کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے نامزد 3 ججز کے ناموں کی دوبارہ شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے نام تحریر کئے گئے خط میں جن تین نامزد ججز کے ناموں پر اعتراض اٹھایا ہے ان میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی کے نام شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن نے منظور نہیں کئے تھے۔
سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر پیر کو طلب کرلیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کیلئے ہائی کورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کئے ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.