36برس قبل محفوظ کیا گیا ملکہ کی خفیہ وصیت سڈنی کے ایک تہہ خانے میں موجود

ملکہ الزبتھ دوم کا 36 سال قبل لکھا گیا خفیہ خط اس وقت آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں ایک تہہ خانے میں محفوظ ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ملکہ کی وصیت کے مطابق مزید اگلے 63 برسوں تک کوئی کھول نہیں سکتا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ خط ملکہ برطانیہ نے خود سڈنی کے عوام کے لیے 1986 میں لکھا تھاجسے سڈنی کی ایک تاریخی عمارت کے تہہ خانے میں خفیہ طور پر محفوظ رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ اس خط میں کیا لکھا گیا ہے، یہاں تک کہ ملکہ کے ذاتی عملے کو بھی یہ علم نہیں ہے کہ ملکہ سڈنی کے عوام سے کیا کہنا چاہتی تھیں کیونکہ یہ خط ایک خفیہ مقام پر شیشے سے تیار کردہ کیس میں چھپا ہوا ہے۔

اس خط کو 2085 میں ہی کھولا جائے گا اس سے قبل اسے کوئی نہیں کھول سکتا۔ملکہ نے اپنے دستخط شدہ خفیہ خط میں سڈنی کے لارڈ میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2085 کے دوران کسی بھی مناسب دن پر کیا آپ براہ کرم اس لفافے کو کھول کر سڈنی کے شہریوں تک میرا پیغام پہنچائیں گے؟۔ملکہ برطانیہ کی وفات کے موقع پر آسٹریلیوی وزیر اعظم انتھونی البانیس (Anthony Albanese) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم واحد ملکہ تھیں جنہوں نے اپنے دور میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، ان کے پہلے دورہ آسٹریلیا سے ہی یہ واضح تھا کہ ان کے دل میں آسٹریلیا کے عوام کے لیے خاص مقام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی تصدیق کے لیے ملکہ نے مزید پندرہ دورے کئے، جس نے ملک بھر کے عوام کو بہت خوش کیا۔

امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.