حالیہ مہینوں میں روس سے پانچ ہزار سے زائد حاملہ خواتین ارجنٹینا پہنچی ہیں۔
حکام کے مطابق جمعرات کو 33 حاملہ خواتین ایک ہی پرواز میں یہاں پہنچی تھیں۔
ارجنٹائن کی نیشنل مائیگریشن ایجنسی کے مطابق یہ تمام خواتین اپنے حمل کے آخری ہفتوں میں ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خواتین اپنے بچوں کی پیدائش ارجنٹینا میں کرنا چاہتی ہیں تاکہ انہیں یہاں کی شہریت مل سکے۔
حالیہ دنوں میں ارجنٹائن پہنچنے والی روسی حاملہ خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔